182

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلمز

عید الفطر کے موقع پر نئی فلموں کے ساتھ ساتھ کچھ نئی ٹیلی فلمز بھی ریلیز ہونے جارہی ہیں۔عید کی آمد آمد ہے اس بڑے تہوار کے موقع پر جہاں بہت سے لوگ ایک دوسرے کے گھر جا کر عید کا مزہ دوبالا کرتے ہیں وہیں بہت سے لوگ عید کو یادگار بنانے کے لیے سیر و تفریح کو ترجیح دیتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس دن بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی نئی فلمز، ڈراموں اور ٹیلی فلمز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔شائقین کی خواہش کے پیش نظر اس عید پر جہاں کئی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں وہیں کچھ ٹیلی فلمز بھی ریلیز ہورہی ہیں جوکہ شائقین کو یہ عید یادگار بنانے میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔

ان دنوں ڈرامہ ’ دو بول‘ میں حقیقی اداکاری کی وجہ سے لاکھوں دلوں میں گھر کر جانے والی اداکارہ ہیرا مانی اس عید پر بھی اپنے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ فن سے بھرپور اس ٹیلی فلم میں بہروز سبزواری، محمود اسلم اور اسما عباس بھی نظر آئیں گی۔ ڈرامہ میں ہیرا ’ شبانہ‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ ایک ہی وقت میں دو لوگوں کے ساتھ دھوکا دہی کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں