137

مریم نواز کی بطور نائب صدر (ن) لیگ تقرری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان(Sardar Raza Khan) کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے مریم نواز کی بطور نائب صدر مسلم لیگ (ن) تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت نے مریم نواز(Maryam Nawaz) کو عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔ پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا، سیاسی جماعتوں کا پورے سیاسی نظام پر اثررسوخ ہوتا ہے۔ پارٹی صدر کی عدم دستیابی پر مریم نواز قائم مقام صدر کے اختیارات استعمال کریں گی۔ کیسے ممکن ہے اراکین اسمبلی آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا اتریں اور انہیں کنٹرول کرنے والے نہیں؟، سپریم کورٹ نوازشریف کو بھی پارٹی عہدے کے لئے نااہل قرار دے چکی ہے۔ مریم نواز کو عہدہ رکھنے کی اجازت دینا نوازشریف(Nawaz Sherif) کو اجازت دینے کے مترادف ہے۔
مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست تحریک انصاف کی بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مریم نواز کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست پر مزید سماعت 17 جون کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں