158

عمران خان کی الیکشن میں کامیابی پرنریندر مودی کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان (PM Imran khan)نے بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی(PM Narinder modi) کو مبارکباد پیش کردی۔

ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر میں وزیراعظم نریندرا مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جنوبی ایشیا میں امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرامید ہوں۔ بھارت میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے پانچ سو بیالیس میں سے تین سو سینتیس جبکہ کانگریس اتحاد نے تریانوے نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں