154

فواد خان کو فلم خوبصورت میں کیسے کام ملا؟ انیل کپور نے بتا دیا

تفصیلات کے مطابق انیل کپور(Anil kapoor) نے بھارت چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فواد خان (Fawad Khan)سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے انہیں فلم ’’خوبصورت(Khoobsurat)‘‘ میں کاسٹ کرنے کی وجہ بیان کیا۔

انیل کپور نے بتایا کہ ہماری تلاش کا کام جاری تھا کہ ایک روز میری بیٹی ریہا کپور نے فواد خان سے متعلق بتایا اور اُن کا کام دکھایا جسے دیکھ کر میں بہت زیادہ متاثر ہوا اور پھر اُن سے رابطہ کر کے ہیرو کے کردار کی پیش کش کی تو انہوں نے فوراً حامی بھر لی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فواد کو فلم میں کاسٹ کرنا ہمارے لیے نیک شگون ثابت ہوا اور فلم نے توقع سے زیادہ پزیرائی بھی حاصل کی۔

واضح رہے کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’خوبصورت‘‘ انیل کپور پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی تھی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کے لیے ڈیبیو کیا تھا جب کہ اس میں سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں