150

تازہ ترین میڈیکل رپورٹ: محمد عامر سے جڑی تمام امیدیں دم توڑ گئیں

رپورٹ کے مطابق محمد عامر(Mohammad Amir) کے خون میں موجود وائرس ایک دو روز میں ختم ہو جائے گا، تاہم فاسٹ باؤلر جسمانی طور پر کافی کمزور ہوگئے ہیں۔ اسی باعث محمد عامر کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دونوں بقیہ میچز میں شرکت کا امکان ختم ہو گیا ہے۔

چونکہ محمد عامر انگلینڈ(England) کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کرکے اپنی فٹنس ثابت نہیں کر پائیں گے، اسی لیے بظاہر ورلڈکپ میں ان کی شمولیت کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف ایک ون ڈے میچ کھلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ کیخلاف ایک میچ میں محمد عامر کو موقع دے کر ان کی فٹنس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر کو ہونے والی چکن پاکس کی بیماری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

تاہم پھر بھی چکن پاکس نکلنے کے باعث محمد عامر کو مکمل ریسٹ دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں محمد عامر کو میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے باﺅلنگ کا موقع نہیں مل سکا۔ دوسرے و ن ڈے سے قبل محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے۔

اب انگلینڈ کیخلاف بقیہ میچز میں پرفارمنس سے ہی محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ کیا جانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں