146

ملک میں بارش کا نیا سسٹم داخل، کراچی میں بھی آج ہلکی بارش کا امکان

لاہور (Lahore) میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ رم جھم برسی تو ملتان(Multan) ، اوکاڑہ(Okara) ، ساہیوال (Sahiwal)اور پاکپتن (Pakpattan)میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے شہری خوب لطف اندوز ہوئے۔ شہر میں ہلکی بارش کاسلسلہ آج بھی جاری رہےگا۔

اسلام آباد(islamabad)، راولپنڈی(Rawalpindi) سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش برسنے سے گرمی میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے باعث میانوالی اورگردونواح میں فیڈر ٹرپ کرجانے سے مضافاتی علاقوں کی بجلی کئی گھنٹے معطل رہی۔

لاڑکانہ میں باران رحمت کے برستے ہی کئی روز سے جاری حبس کم ہوگیا، موسم تبدیل ہوتے ہی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو بھی خوشخبری سنا دی ہے۔ شہر میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ،پنجاب اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بادل برسیں گے۔

بارش کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں