134

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان (Pakistan) اور انگلینڈ (England) کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج منگل (Tuesday) کے روز برسٹل (Bristol) میں کھیلا جائے گا۔ سرفراز احمد (Sarfraz Ahmed) کا کہنا ہے کہ اگلے میچز میں محمد حفیظ ( Mohammad Hafeez ) اور شعیب ملک  (shoaib malik)بھی درکار ہونگے۔

برسٹل (Bristol)میں ہونے والے تیسرا  ون ڈے میچ کیلئے شاداب خان کی شرکت بھی متوقع ہے، تاہم حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خسرا ہونے کے باعث تیسرے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہونگے، جس کے بعد ورلڈ کپ کیلئے بھی محمد عامر کی شمولیت کا امکان کم ہوگیا ہے۔ میڈیا سے گفت گو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ کیلئے شعیب ملک اور محمد حفیظ دستیاب ہونگے۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کا ریکارڈ اچھا نہیں۔ اس سے قبل آخری دس سالوں میں پاکستانی ٹیم صرف پانچ میچ جیت سکی، جب کہ چودہ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں